پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

یوم آزادی پر کیرئیر کالج بہارہ کہو میں تقریری مقابلہ ہوگا اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء حصہ لیں گے

اسلام آباد (پی پی اے) یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد کیرئیر کالج کیانی روڈ بہارہ کہو میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے میٹرک، اسکول اور کالج کے طلباء حصہ لیں گے۔ تقریری مقابلے اردو اور انگریزی زبان میں ہوں گے جبکہ موضوعات یوم آزادی کے حوالے سے رکھے گئے ہیں پرنسپل آئی سی کالج سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو محمد عدنان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے تقریری مقابلے کیلئے چار ججز منتخب کر لیے گئے ہیں، جن میں دو اردو اور دو انگریزی تقاریر کیلئے مقرر کیے گئے ہیں ججز بہترین مقررین کا فیصلہ کریں گے. یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریری مقابلے میں چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر سمیت ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد شرکت کرے گی پرنسپل محمد عدنان عباسی نے بتایا کہ تقریری مقابلے 14 اگست کو صبح 9 بجے شروع ہوں گے اور دوپہر 12 بجے تک جاری رہیں گے مقابلہ اسلام آباد کیرئیر کالج بہارہ کہو کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا اردو اور انگریزی تقریروں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے مجموعی طور پر چھ طلباء کو نقد انعامات اور شیلڈز دی جائیں گی محمد عدنان عباسی نے کہا کہ یوم آزادی کے موضوع پر تقریری مقابلے کے انعقاد کا مقصد طلباء میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا اور انہیں قومی اقدار سے روشناس کرانا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.