پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پرتگال (پی پی اے) پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے طویل عرصے کی رفاقت کے بعد جارجینا روڈریگز کے ساتھ شادی کرلی۔ رونالڈو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کی انگلیوں میں شادی کی انگوٹھیاں بھی نمایاں ہیں کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں رونالڈو کی جانب سے شادی کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.