آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ میں شاہزیب اور انیبا فاتح قرار
سرگودھا (پی پی اے) سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ میں شاہزیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، انس آصف رنر اپ جبکہ عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی گرلز ایونٹ میں انیبا نے فاتح کا اعزاز حاصل کیا کنز الایمان دوسرے اور عائشہ زینب تیسرے نمبر پر رہیں۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 27 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ گرلز مقابلے سکواش کمپلیکس جبکہ بوائز کے میچز اور فائنل جمخانہ کلب میں کھیلے گئے تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب محمد عاطف سندھو نے کامیاب کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں اس موقع پر صدر سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن چوہدری وارث ندیم وڑائچ ڈائریکٹر ایڈمن طارق اعوان سینئر نائب صدر وسیم جعفر نقوی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں بھرپور جوش، جذبے اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور ایسوسی ایشن عہدیداران نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل میں بھی سکواش کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیوں کے تسلسل پر زور دیا