اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات اسحاق ڈار کا پائیدار امن کیلئے مذاکرات، سفارت کاری اور مفاہمت پر عملدرآمد پر زور
اسلام آباد (پی پی اے) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاقر ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر نائب وزیر اعظم نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 18 جون کے اسلام آباد مفاہمت نامے پر من و عن عملدرآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہر ہے۔
انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران پاکستان اپنے قومی مفادات کا بھی بھرپور تحفظ کرے گا۔ ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور اسحاق ڈار کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی