پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ کا پلیٹ ٹائٹل جیت لیا

ہانگ کانگ (پی پی اے)پاکستان کی ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے پلیٹ ڈویژن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا قومی ٹیم نے فائنل میں تھائی لینڈ کو 50-55 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی تھائی لینڈ کے خلاف فیصلہ کن مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ابتدا ہی سے عمدہ ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور دباؤ کے باوجود اپنی برتری برقرار رکھی قومی ٹیم نے منظم انداز میں کھیلتے ہوئے مقابلہ 5 گول کے فرق سے جیت کر اپنی مہم کا کامیابی سے اختتام کیا پاکستان کی کامیابی میں صبا نور انور مایا لیا رضا شاہ حنا چوہدری سیرینا نسیم جیسمین فرح نورالعین اور سمایا صفدر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا پاکستان نے فائنل سے قبل جمعہ کو سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دے کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی تھی اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے 2028 میں ہونے والی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔ 2028 کی ایشین چیمپئن شپ کی میزبانی سنگاپور کرے گا جہاں قومی ٹیم کپ ڈویژن میں ایکشن میں نظر آئے گی پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم کی یہ کامیابی قومی کھیل کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دی جارہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.