پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

امام کعبہ اور طاہر اشرفی میں اہم امور پر ٹیلی فونک گفتگو

اسلام آباد ( پی پی اے) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے عالم اسلام کی صورتحال پاکستان.سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا شیخ عبدالرحمن السدیس نے دفاعی معاہدے کو امت مسلمہ بالخصوص پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے لیے خیر، سلامتی اور اتحاد کا ذریعہ قرار دیا انہوں نے حافظ طاہر اشرفی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز کے لیے نامزدگی پر مبارکباد بھی دی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایمان عقیدے اور اخوت کے لازوال رشتے ہیں جبکہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کی وحدت اور اجتماعی سلامتی کو مزید مضبوط کرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام حرمین شریفین کی سلامتی و استحکام کے لیے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں شیخ عبدالرحمن السدیس نے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں امن استحکام اور ترقی کے لیے دعا کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.