پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

قومی جونیئر گرلز ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے شروع

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چین میں منعقد ہونے والے ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 میں قومی جونیئر گرلز ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے تربیتی کیمپ کل سے شروع کرنے کا اعلان کردیا تربیتی کیمپ کے لیے اسلام آباد میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی قومی گرلز انڈر 18/انڈر 21 چیمپئن شپ کی ٹاپ چار ٹیموں کی تمام کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا مساوی موقع فراہم کیا جاسکے. تمام منتخب کھلاڑیوں کو کل شام 4 بجے فاطمہ جناح ویمنز ہاسٹل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ایشین ہاکی فیڈریشن کی ہدایات کے مطابق صرف وہی کھلاڑی جونیئر ویمنز ایونٹ میں شرکت کی اہل ہوں گی جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2006 یا اس کے بعد کی ہے عمر کی حد سے متعلق ایشین ہاکی فیڈریشن کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق اس بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت سے پاکستان کی باصلاحیت نوجوان گرلز کھلاڑیوں کو ایشیائی سطح کے اعلیٰ ترین مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور قیمتی بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ملے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.