پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 2027 میں پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (۔پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 2027 میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مختلف ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او اجلاسوں کی کامیاب میزبانی اور اعلیٰ معیار کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ انہوں نے کارروائی کو ہموار، منظم اور کامیاب بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری داخلہ احمد رضا سرور، چیئرمین سی ڈی اے، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس سی او اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.