اسحاق ڈار کی خاقان فیدان سے گفتگو، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال، استنبول اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول
اسلام آباد ( پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خاقان فیدان نے پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں اسحاق ڈار کو شرکت کی دعوت دی، جو رواں ماہ کے آخر میں استنبول میں ہوگا۔ نائب وزیراعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی