پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

امریکا، ایران فوجی کشیدگی پر اقوام متحدہ کا تحمل اور مذاکرات کی بحالی پر زور

اقوام متحدہ ( پی پی اے) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے
شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دوجارک نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کے اختتام پر فوجی کارروائیوں میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل ایک بار پھر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے سفارتی سرگرمیوں اور مذاکرات کی بحالی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسا حل تلاش کیا جائے جو خطے میں استحکام اور اعتماد بحال کرنے میں مدد دے

Leave A Reply

Your email address will not be published.