پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ملائیشیا میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، ہنگامی حالت نافذ

کوالالمپور ( پی پی اے) ملائیشیا نے ریاست سراواک کے ضلع سریان میں پڑوسی ملک انڈونیشیا میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والی شدید دھند اور فضائی آلودگی کے باعث ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق حکام نے بتایا کہ سریان میں ایئر پولیوٹنٹ انڈیکس 519 تک پہنچ گیا، جو 500 کی انتہائی خطرناک حد سے بھی تجاوز کر گیا۔ صورتِ حال کے پیش نظر 647 سکول پیر سے اگلے ہفتے کے اختتام تک یا مزید اطلاع تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام عوام کی صحت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے سراواک ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی درخواست پر کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.