پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایشین گیمز میں پاکستان نے ای اسپورٹس کا کانسی کا تمغہ جیت لیا پی یو بی جی موبائل میں پاکستانی ٹیم کی مسلسل عمدہ کارکردگی نے پوڈیم تک پہنچا دیا

ناگویا ( پی پی اے) 20ویں ایشین گیمز، آئچی ناگویا 2026 میں پاکستان نے ای اسپورٹس (PUBG MOBILE) میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا پاکستانی ٹیم نے دو روز تک مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین گیمز کے پوڈیم پر جگہ بنائی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ٹیم پاکستان کی مستقل اور متوازن کارکردگی کے نتیجے میں ای اسپورٹس کے مقابلوں میں ملک کو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی. پاکستانی ای اسپورٹس ٹیم کی اس نمایاں کامیابی پر قومی اولمپک کمیٹی پاکستان اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے یہ کامیابی ایشین گیمز میں پاکستان کے ای اسپورٹس سفر کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.