اسلام آباد پولیس کے اقلیتی حقوق، جدید پولیسنگ اور فلاحی اقدامات
اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ، جدید پولیسنگ کے فروغ اور پولیس افسران و جوانوں کے مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے خصوصی میثاق سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے مسیحی برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، عوامی سہولیات کی فراہمی اور عوامی خدمت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی میثاق سینٹر قائم کیا جائے گا۔ مسیحی برادری کے نمائندوں نے اپنے مسائل پیش کیے، جن کے حل کے لیے آئی جی اسلام آباد نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی