پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی کسل مینڈس کے ناقابل شکست 87 رنز

راولپنڈی (پی پی اے) سری لنکا نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی تاہم پاکستان نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 169 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اس طرح اسے 17 گیندیں قبل کامیابی حاصل ہوئی سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے کپتان صاحبزادہ فرحان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے جبکہ عرفات منہاس 20 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں سمیت 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے حسن نواز نے 16 عبدالصمد نے 15 اور فخر زمان نے 12 رنز بنائے جبکہ معاذ صداقت کوئی رن نہ بنا سکے سری لنکا کی جانب سے دسن شاناکا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں نوان تھشارا اور ایشان ملنگا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وجے کانتھ ویا سکانتھ نے ایک وکٹ حاصل کی 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا کپتان کسل مینڈس نے 48 گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 87 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے ایس جے وردنے نے 26 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رنز اسکور کیے جبکہ کسل مینڈس نے 27 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 40 رنز ناٹ آؤٹ بنائے لاہیرو ادارا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سلمان مرزا رضا اللہ اور صوفیان مقیم کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی جبکہ سری لنکا نے آخری میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کا اختتام دو ایک کے نتیجے پر کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.