اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدام
اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور صحت کے تحفظ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر خان اور سعید انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو مفت طبی معائنے مختلف لیبارٹری ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے انہیں صحت کی بہتر سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی یہ اقدام پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود صحت کے تحفظ اور معیارِ زندگی میں بہتری لانے کی جانب اہم پیش رفت ہے اسلام آباد ٹریفک پولیس اپنے افسران و اہلکاروں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے