ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے مرکزی کنٹرول روم کا اہم دورہ
راولپنڈی (پی پی اے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز راولپنڈی جنید عالم، اسسٹنٹ کمشنر صدر اختر ملک.اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان سیدہ زینب حسین اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ثناء ارشد نے ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں مرکزی کنٹرول روم میں صفائی آپریشنز نگرانی کے نظام اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی
سینئر مینیجر ایم آئی ایس احسن عظمت ملک نے وفد کو مرکزی کنٹرول روم میں جاری نگرانی انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اور صفائی آپریشنز کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر نگرانی کے ذریعے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے، فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور متعلقہ عملے کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں مانیٹر کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں. اس موقع پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال مینیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ راولپنڈی عامر یونس نائیک مینیجر راولپنڈی سٹی سید حسن سردار، مینیجر رورل راولپنڈی حارث مرتضیٰ مینیجر کینٹ ملک کامران فرید، مینیجر کہوٹہ ماجد اسحاق، مینیجر کلرسیداں عمیر عثمان اور مینیجر گوجر خان عمیر قریشی بھی موجود تھے بریفنگ کے دوران صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے مختلف علاقوں میں آپریشنز کی نگرانی اور متعلقہ افسران کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جدید نگرانی بہتر انتظامی حکمت عملی اور مربوط اقدامات کے ذریعے صفائی کا معیار مزید بہتر بنایا جائے گا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی