پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

صوبائی آرٹ مقابلے میں خصوصی طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور پذیرائی

راولپنڈی (پی پی اے) محکمہ خصوصی تعلیم حکومت پنجاب کے زیرِ اہتمام گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن جی پی ای اور یونیسف کے اشتراک سے منعقدہ صوبائی آرٹ مقابلے اور معاون آلات کی تقسیم کی تقریب میں راولپنڈی ڈویژن کے خصوصی تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا راولپنڈی ڈویژن کے طلبہ کی شرکت کو منظم کرنے اور مقابلے میں ان کی نمائندگی یقینی بنانے میں ڈاکٹر مہر غزالہ یاسمین پرنسپل گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر پنڈی گھیب ثمینہ رفیق لیکچرر فائن آرٹس گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپیشل ایجوکیشن راولپنڈی اور شمائلہ خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خصوصی تعلیم راولپنڈی نے اہم کردار ادا کیا شمائلہ خان نے وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی اور طلبہ کی رہنمائی و حوصلہ افزائی کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی مشیر ثانیہ عاشق جبین سیکرٹری محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب شعیب اقبال سید ڈائریکٹر جنرل خصوصی تعلیم شعیب جادون یونیسف اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کے اعلیٰ سطحی وفود ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور سول سوسائٹی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی معزز مہمانوں نے خصوصی طلبہ کے تیار کردہ فن پاروں کا مشاہدہ کیا اور ان کے اعلیٰ معیار تخلیقی مہارت اور فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہا اس موقع پر خصوصی طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے اور معاشرے میں شمولیت کو فروغ دینے کے لیے محکمہ خصوصی تعلیم کی کاوشوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا گیا راولپنڈی ڈویژن کے طلبہ کی نمایاں شرکت میں اساتذہ اور معاون عملے کی مسلسل محنت، مؤثر رہنمائی اور مخلصانہ سرپرستی نے اہم کردار ادا کیا اساتذہ نے مقابلے سے قبل طلبہ کی تیاری اور تقریب کے دوران ان کی معاونت کے لیے بھرپور کوششیں کیں، جس کے نتیجے میں خصوصی طلبہ کو صوبائی سطح پر اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملا یہ سرگرمی خصوصی بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے راولپنڈی ڈویژن کی شرکت خصوصی تعلیم کے شعبے میں شمولیتی تعلیم بااختیار بنانے اور خصوصی طلبہ کی صلاحیتوں کے اعتراف کے عزم کی عکاسی کرتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.