پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام صحتِ عامہ کی عالمی کانفرنس

اسلام آباد (پی پی اے) ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام صحتِ عامہ کی 16ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈیجیٹل صحت میں جدت کے ذریعے بہتر طبی نتائج کے حصول، صحت کی سہولیات تک رسائی میں اضافے اور طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ کانفرنس میں وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اعلیٰ سرکاری حکام، طبی ماہرین، جامعات کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس کا موضوع ’’بہتر طبی نتائج کے لیے ڈیجیٹل صحت میں جدت‘‘ تھا۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت برائے قومی صحت، خدمات و رابطہ کاری ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و منشیات کے چیئرمین راجہ خرم شہزاد نواز، رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن سیدہ آمنہ عمیر، صوبائی وزیر محنت پنجاب میاں منشا اللہ بٹ، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی آئی وزارتِ قومی صحت ڈاکٹر موسیٰ خان، سیکریٹری پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل ڈاکٹر گل سنگا عمران اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ڈاکٹر عبیداللہ ملک بھی موجود تھے۔کانفرنس میں پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر لوو ڈاپینگ، شعبہ ماں، نوزائیدہ اور بچوں کی صحت کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ نعیم خالد، سابق وزیر صحت اور سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر، چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ڈاکٹر سہیل منیر اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.