پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی اے) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے انڈسٹریل ایریا زون کے افسران کے ساتھ اجلاس میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں اجلاس میں انڈسٹریل ایریا زون کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی جبکہ ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا قاضی علی رضا نے ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں اور جرائم پیشہ گروہوں کے مفرور ارکان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے انہوں نے پراپرٹی مقدمات میں ملوث رہائی پانے والے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کرنے اور ان کی مسلسل نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اگر رہائی پانے والے ملزمان دوبارہ کسی جرم میں ملوث ہوں تو انہیں فوری گرفتار کیا جائے انہوں نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر بھی زور دیا قاضی علی رضا نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.