پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے زیر اہتمام صفائی مہم جاری

راولپنڈی (پی پی اے) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر شہر بھر اور تحصیلوں میں جمعہ کے روز مساجد کے اندر اور اطراف میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ نمازیوں اور شہریوں کو صفائی کی اہمیت کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکنے اور ماحول صاف رکھنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اس موقع پر مساجد میں آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے گھروں گلیوں محلوں اور عبادت گاہوں کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اور صفائی کے عملے سے تعاون کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ سڑکوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے سے گریز کریں راولپنڈی میں جاری کرکٹ میچز کے پیش نظر اسٹیڈیم روڈ مری روڈ اور اسٹیڈیم کے اندرونی و بیرونی حصوں میں صفائی جھاڑو اور دھلائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں شائقینِ کرکٹ اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ مختلف مقامات پر صفائی عملہ تعینات کرکے صفائی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ستھرا پنجاب ایجنسی کے اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں بازاروں اور تجارتی مراکز میں کارروائیاں بھی جاری ہیں اس دوران کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کی نگرانی شہریوں اور دکانداروں کو تنبیہ اور صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر کو صاف رکھنے کے ساتھ انسدادِ سموگ مہم کو بھی مؤثر بنایا جا سکے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے متعلقہ افسران اور صفائی عملے کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کا معیار برقرار رکھنے عوامی مقامات کو صاف رکھنے اور شہریوں میں ذمہ دارانہ رویوں کو فروغ دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں بھرپور تعاون کریں کیونکہ صاف ستھرا راولپنڈی اجتماعی ذمہ داری اور مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.