پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

11ویں تھل جیپ ریلی پانچ نومبر سے کوٹ ادو میں شروع ہوگی

کوٹ ادو (پی پی اے) 11ویں تھل جیپ ریلی کا آغاز پانچ نومبر سے ہوگا، چار روز تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز ایونٹ میں ملک کے نامور ریسرز کے ساتھ پہلی بار غیر ملکی ریسرز بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ ریلی کے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر جواد حیدر اور اسسٹنٹ کمشنر محمد اقبال لانگ کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تھل جیپ ریلی میں ملکی اور غیر ملکی ریسرز کی شرکت سے مقابلوں میں مزید دلچسپی پیدا ہونے کی توقع ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کو کامیاب بنانے اور شرکا کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.