پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایران نے اسلام آباد میں بلی جین کنگ کپ ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کو فائنل میں دو صفر سے شکست، قومی ویمنز ٹیم چیمپئن شپ میں رنرز اپ رہی

اسلام آباد (پی پی اے) ایران نے بلی جین کنگ کپ ایشیا/اوشیانا گروپ تھری (بی) کے فائنل میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں کامیابی کے ساتھ ایران نے پہلی جبکہ پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی فائنل میں ایران کی یاسمن یزدانی نے پاکستان کی عشنا سہیل کو 3-6 اور 4-6 سے شکست دی، جبکہ دوسرے سنگلز مقابلے میں مشکات الزہرا صفی نے ماہین آفتاب قریشی کو 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر ایرانی ٹیم کی فتح یقینی بنائی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں رکن قومی اسمبلی سیدہ امانہ بتول نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی مہمانِ اعزاز تھے۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور پاکستان ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی صدر اسماء خاور خواجہ بھی موجود تھیں۔ معزز مہمانوں نے شریک ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے بھی پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی ٹیم سے ملاقات کی اور مقابلوں کا مشاہدہ کیاپاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے ایرانی ٹیم کو چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد دی اور فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے بھرپور مقابلے کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں پہلی مرتبہ بلی جین کنگ کپ ایشیا/اوشیانا گروپ تھری (بی) کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک میں بین الاقوامی خواتین ٹینس کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں اردن نے مالدیپ کو 0-2 سے شکست دے دی۔ اردن کی آنا ابو الحاج نے مالدیپ کی نایارا اسامہ علی کو 7-6 (4) اور 6-4 سے ہرایا، جبکہ نور سائج نے عائشہ کرین سیزان کے خلاف 6-3، 6-7 (4) اور 6-0 سے کامیابی حاصل کی اس طرح اردن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.