پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، بابر اعظم قومی ٹیم کے کپتان برقرار

محمد طحہٰ، سمیر منہاس اور محمد سلیمان کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے لیے 14 رکنی ابتدائی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سیریز 9 سے 21 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے لیے 13 رکنی پی سی بی پیٹرنز الیون کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ میچ 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔ وارم اپ میچ کے اختتام پر سلیکٹرز پیٹرنز اسکواڈ میں سے دو فاسٹ باؤلرز کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کریں گے بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، وکٹ کیپرز محمد غازی غوری اور سعد بیگ، رضا اللہ اور سعود شکیل بھی ابتدائی اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان اور بیٹر سلمان علی آغا کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تین بیٹرز محمد طحہٰ، سمیر منہاس اور محمد سلیمان کو پہلی مرتبہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے 26 سالہ بائیں ہاتھ کے بیٹر محمد طحہٰ ستمبر میں شروع ہونے والی پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کرکٹ میں سات میچوں کے دوران 730 رنز بنا کر سرفہرست ہیں انہوں نے تین سنچریاں اسکور کیں جبکہ ان کی بہترین انفرادی اننگز 225 رنز رہی اسی ٹورنامنٹ میں محمد سلیمان سات میچوں میں 652 رنز اور تین سنچریوں کی بدولت بیٹنگ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب اپنے پہلے فرسٹ کلاس سیزن میں کھیلنے والے سمیر منہاس نے سات میچوں میں 405 رنز بنا کر متاثر کن کارکردگی دکھائی وہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کی جانب سے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر چکے ہیں پی سی بی پیٹرنز الیون کی قیادت سعد بیگ کریں گے سری لنکا کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ میں وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ پی سی بی پیٹرنز الیون کی قیادت کریں گے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل عبداللہ فضل علی عثمان اذان اویس محمد سلیمان محمد طحہٰ اور سمیر منہاس بھی اس میچ میں حصہ لیں گے
پیٹرنز الیون کے فاسٹ باؤلنگ شعبے میں محمد سلمان، شعیب اختر جونیئر، علی شبیر ثاقب خان اور عبید شاہ شامل ہیں جبکہ بیٹر محمد طیب عارف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بابر اعظم (کپتان) عبداللہ فضل علی عثمان عرفات منہاس اذان اویس محمد عباس محمد غازی غوری محمد سلیمان محمد طحہٰ رضا اللہ سعد بیگ سلمان علی آغا سمیر منہاس اور سعود شکیل پی سی بی پیٹرنز الیون سعد بیگ (کپتان) عبداللہ فضل، علی شبیر علی عثمان اذان اویس محمد سلمان محمد سلیمان محمد طیب عارف محمد طحہٰ ثاقب خان سمیر منہاس شعیب اختر جونیئر اور عبید شاہ سیریز کا شیڈول4 تا 6 نومبر تین روزہ وارم اپ میچ اسلام آباد کلب 9 تا 13 نومبر پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 17 تا 21 نومبر دوسرا ٹیسٹ قذافی اسٹیڈیم لاہور

Leave A Reply

Your email address will not be published.