پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

بلدیاتی انتخابات میں ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کریں گے، خاقان وحید خواجہ

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کریں گے جبکہ راولپنڈی میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ عوام مہنگائی اور لاقانونیت جیسے مسائل سے دوچار ہیں اور حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں، جو نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہوگی۔ ہم وعدے نہیں، عمل پر یقین رکھتے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دیں گے, ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو آزاد ٹاؤن، سکیم تھری راولپنڈی میں پاکستان عوامی قوت پارٹی کے دفتر کا افتتاح کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی میں نئے ارکان کی شمولیت بھی ہوئی، جبکہ مختلف وفود نے چیئرمین سے ملاقاتیں کیں۔ خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ اب عوام کا راج ہوگا اور ان کی جماعت عوام کے ساتھ کھڑی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ روزانہ کی بنیاد پر پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی عوامی مسائل کے حل اور حقیقی تبدیلی کے لیے عملی اقدامات کرے گی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی. انہوں نے سکیم تھری میں منعقدہ جلسے کے دوران علاقے میں سلائی سینٹر اور قرآن اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا تاکہ مقامی لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے تقریب میں راجہ عابد اور راجہ کاشف کھنہ پل یونین کونسل 62 کے وارڈ نمبر 9 سے پارٹی میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین نے پارٹی منشور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی علاوہ ازیں ایمنسٹی انٹرنیشنل آزاد کشمیر کے ممبر ڈاکٹر قیزار جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر کے رہنما مولانا نوید احمد اور مولانا عقیل احمد نے بھی خاقان وحید خواجہ سے ملاقات کی دفتر کی افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر چیئرمین کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے فیتا کاٹ کر پارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔ تقریب سے امجد علی اسلام، امجد حسین علوی، کلیم حسانی، قاری اشرف، قاری عطا الرحم

Leave A Reply

Your email address will not be published.