راولپنڈی میں صفائی اور انسدادِ سموگ اقدامات تیز، جنید عالم کا مختلف علاقوں کا دورہ
راولپنڈی (پی پی اے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز راولپنڈی جنید عالم نے کمرشل مارکیٹ ڈی بلاک کمیٹی چوک اور ڈھوک کھبہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال اور انسدادِ سموگ کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہری اور تجارتی علاقوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور سموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات مؤثر بنائے جائیں اس موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ مینیجر آپریشنز عامر یونس نائیک مینیجر آپریشنز سٹی سید حسن سردار، ڈپٹی مینیجر آپریشنز گلباز ستی اور دیگر آپریشنل افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ مینیجر آپریشنز عامر یونس نائیک نے جنید عالم کو شہر بھر میں جاری صفائی آپریشن، انسدادِ سموگ اقدامات اور شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جنید عالم نے مختلف مقامات پر صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں صفائی برقرار رکھنے اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالنے کی تلقین کی انہوں نے آپریشنل عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر شہر بھر میں صفائی آپریشن کے ساتھ اینٹی لٹرنگ سکواڈ کی کارروائیاں بھی جاری ہیں سکواڈ مختلف علاقوں میں انسپکشن کے دوران کوڑا کرکٹ پھیلانے اور صفائی کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ نوٹسز جاری کر رہا ہے۔ شہریوں کو سڑکوں گلیوں اور کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے سے گریز کرنے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں تعاون کی ہدایت کی جا رہی ہے دوسری جانب ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی کمیونیکیشن ٹیم نے تحصیل کہوٹہ میں انسدادِ سموگ اور صفائی سے متعلق آگاہی مہم کے تحت سکولوں، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں سرگرمیاں انجام دیں اس دوران طلبہ دکانداروں اور شہریوں کو صفائی کی اہمیت کوڑا کرکٹ مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور کچرا جلانے سے اجتناب کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ گھر گھر اور مارکیٹوں میں جاری آگاہی مہم کے دوران شہریوں میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے. ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ راولپنڈی کو صاف ستھرا، سرسبز اور سموگ سے محفوظ بنانے کے لیے صفائی آپریشن اینٹی لٹرنگ کارروائیوں اور عوامی آگاہی مہم کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کی کامیابی کے لیے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے اور عوام کو چاہیے کہ صفائی برقرار رکھنے کے ساتھ ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں