سہ ملکی ون ڈے سیریز میں سری لنکن بولرز کی تباہ کن کارکردگی پاکستان کی پوری ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
لاہور (پی پی اے) سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہو گئی سری لنکا نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25.3 اوورز میں صرف 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ 111 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 18.1 اوورز میں حاصل کر لیا دلشان مدوشنکا کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ پاکستانی بلے باز سری لنکن بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ پاکستان کے نمایاں بلے باز رہے، انہوں نے 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے پانچ چوکے لگائے۔ حسن نواز نے 17 کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 15 اور عرفات منہاس نے 10 رنز بنائے جبکہ سلمان علی آغا 9، معاذ صداقت 8، فخر زمان اور سعد بیگ 5،5 رنز بنا سکے شاداب خان 2 اور حارث رؤف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں ساہن ارچچگے نے دو جبکہ اشیتا فرنینڈو ایشان ملنگا اور دنتھ ویلالگے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بلے بازوں نے پراعتماد انداز اپنایا کامندو مینڈس نے ناقابل شکست 62 رنز کی اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے پون رتھنائیکے 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اویشکا فرنینڈو نے 16 اور کپتان کسل مینڈس نے 8 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے میچ آٹھ وکٹوں سے اپنے نام کر لیا پاکستانی ٹیم کی ناقص بیٹنگ اور سری لنکن بولرز کی مؤثر کارکردگی میچ کا فیصلہ کن پہلو ثابت ہوئی