مصطفیٰ عرفان ایشین جونیئر سپر سیریز اسکواش میں کانسی کے تمغے کے حقدار قرار
پاکستانی کھلاڑی کی شاندار کارکردگی، سری لنکن حریف کو تین صفر سے شکست دے دی
اسلام آباد (پی پی اے) پاکستانی جونیئر اسکواش کھلاڑی مصطفیٰ عرفان نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں منعقدہ ایشین جونیئر سپر سیریز اسکواش ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 19 کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا اور مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی
ایونٹ کے سیمی فائنل میں مصطفیٰ عرفان کو ملائیشیا کے کھلاڑی کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا پانچ گیمز پر مشتمل اس مقابلے کا اسکور 14-12، 11-5، 5-11، 7-11 اور 11-8 رہا دلچسپ امر یہ ہے کہ مصطفیٰ کو شکست دینے والے ملائیشین کھلاڑی نے بعد ازاں ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا مصطفیٰ عرفان نے سیمی فائنل کی شکست کے بعد بھرپور انداز میں کم بیک کرتے ہوئے کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں سری لنکن حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دی انہوں نے تینوں گیمز میں 11-3، 11-2 اور 11-1 کے واضح فرق سے کامیابی حاصل کرکے تیسری پوزیشن یقینی بنائی ایشین جونیئر سپر سیریز میں مصطفیٰ عرفان کی عمدہ کارکردگی ان کی صلاحیتوں، مسابقتی جذبے اور ایشیائی جونیئر اسکواش میں بڑھتے ہوئے مقام کی عکاس ہے ان کی اس کامیابی کو پاکستان اسکواش کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے