پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایبٹ آباد کے اسکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم قومی کھیل کو فروغ دینے کا عزم

ایبٹ آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی کھیل ہاکی کو اسکولوں کی سطح پر فروغ دینے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ایبٹ آباد کے رجسٹرڈ اسکولوں میں ہاکی کٹس اور کھیل کا سامان تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی
تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری زکاء اللہ خٹک فیڈریشن کے نمائندگان محکمہ اسکول ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران متعلقہ اسکولوں کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز پی ای ٹیز اور طلباء نے شرکت کی اس موقع پر رجسٹرڈ اسکولوں کے نمائندگان اور طلباء میں ہاکی کٹس اور ضروری کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اس اقدام کا بنیادی مقصد اسکولوں کے بچوں کو ہاکی کے لیے معیاری اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا، تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نچلی سطح پر ہاکی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے اسکولوں سے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے انہیں تربیت کے مواقع فراہم کرنے اور مستقبل کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا مضبوط ٹیلنٹ پول تیار کرنے میں مدد ملے گی پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل کی بحالی اور ماضی میں پاکستانی ہاکی کے سنہری دور کی روایات کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں ہاکی کے فروغ کو اہمیت دے رہی ہے۔ اسکولوں کی سطح پر کھیلوں کا سامان فراہم کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد نوجوان نسل کو ہاکی کی جانب راغب کرکے ملک میں اس کھیل کی بنیادوں کو مزید مستحکم کرنا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.