لاہور میں 20 سال بعد عالمی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد
ابوبکر طلحہ نے سنگلز اور ڈبلز ٹائٹل جیت لیے، روسی کھلاڑیوں کا گرلز مقابلوں میں کلین سوئپ
لاہور (پی پی اے) ایچی سن کالج لاہور میں منعقدہ ڈبلیو ٹی جے 30 ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ 30 اکتوبر کو کھیلے گئے فائنل مقابلوں میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے بوائز سنگلز اور ڈبلز دونوں ٹائٹلز اپنے نام کر لیے، جبکہ گرلز سنگلز اور ڈبلز کے اعزازات روسی کھلاڑیوں نے جیت لیے بوائز سنگلز فائنل میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے ہم وطن ایم حسن عثمانی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6 (5) اور 6-0 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بوائز ڈبلز فائنل میں حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ کی جوڑی نے احتشام ہمایوں اور عامر مزاری کو 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا گرلز سنگلز فائنل میں روس کی واروارا روبسووا نے ہم وطن اسٹیفانیا واسیلیوسکایا کو 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گرلز ڈبلز فائنل میں روس کی واروارا روبسووا اور ایویلینا زیپا پر مشتمل جوڑی نے چین کی ڈائیکسی ہو اور پاکستان کی بسمل ضیا کو یکطرفہ مقابلے میں 6-0 اور 6-0 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی گرلز سنگلز فائنل میں روس کی واروارا روبسووا نے ہم وطن اسٹیفانیا واسیلیوسکایا کو 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گرلز ڈبلز فائنل میں روس کی واروارا روبسووا اور ایویلینا زیپا پر مشتمل جوڑی نے چین کی ڈائیکسی ہو اور پاکستان کی بسمل ضیا کو یکطرفہ مقابلے میں 6-0 اور 6-0 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی لاہور میں تقریباً 20 سال کے وقفے کے بعد عالمی سطح کے جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ چیمپئن شپ کے ذریعے پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنے، قیمتی تجربہ حاصل کرنے اور عالمی رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع ملا پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر راشد احمد ملک نے تمام چیمپئنز اور رنر اپ کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ایونٹ کی کامیابی میں کھلاڑیوں، آفیشلز اور منتظمین کی کوششوں کو سراہا اعصام الحق قریشی نے چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے بہترین مقام اور سہولیات فراہم کرنے پر ایچی سن کالج کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ایونٹ کی اسپانسرشپ علی ایمبرائیڈری ملز لمیٹڈ نے کی