پاکستان کرکٹ ٹیم کے سات کھلاڑی پیٹرنز الیون میں شامل، سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع
سعد بیگ کی قیادت میں 13 رکنی سکواڈ کی اسلام آباد کلب میں ٹریننگ دو فاسٹ باؤلرز بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے
اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی پیٹرنز الیون نے اسلام آباد کلب میں تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے کپتان سعد بیگ سمیت 13 رکنی سکواڈ نے ہیڈ کوچ اعجاز جونیئر کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور سیریز سے قبل اپنی تیاریوں کا آغاز کیا پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے ٹیسٹ سکواڈ کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ 4 سے 6 نومبر تک کھیلا جائے گا اس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سات ٹیسٹ کھلاڑی بھی پیٹرنز سکواڈ کا حصہ ہوں گے جنہیں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور میچ پریکٹس کا موقع ملے گا ذرائع کے مطابق پریکٹس میچ کے اختتام پر پیٹرنز الیون کے مزید دو فاسٹ باؤلرز کو بھی پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جائے گا جس سے قومی ٹیم کے باؤلنگ شعبے کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے یہ پریکٹس میچ دونوں ٹیموں کے لیے ٹیسٹ سیریز سے قبل تیاریوں کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہوگا