پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد میں سری لنکا اور پی سی بی پیٹرنز الیون کے درمیان تین روزہ وارم اپ میچ شروع

اسلام آباد (پی پی اے) سری لنکا کے دورہ پاکستان 2026 کے سلسلے میں پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے درمیان تین روزہ وارم اپ میچ اسلام آباد کرکٹ کلب میں شروع ہوگیا میچ 4 سے 6 نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے سری لنکن ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز کوسال مینڈس کر رہے ہیں جبکہ پی سی بی پیٹرنز الیون کی کپتانی کے فرائض نوجوان وکٹ کیپر بلے باز سعد بیگ انجام دے رہے ہیں وارم اپ میچ کے لیے سری لنکا نے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں کپتان کوسال مینڈس لاہیرو ادارا، پسندو سوریا بندارا دنیش چندیمل دھننجایا ڈی سلوا، سونل دنوشا ملان رتنائیکے، انجلا بندارا ایشن ملنگا کسارا نوانتھا پرباتھ جے سوریا، لاہیرو کمارا اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا شامل ہیں
دوسری جانب پی سی بی پیٹرنز الیون کے 13 رکنی اسکواڈ میں کپتان سعد بیگ کے علاوہ اعظم اویس سمیر منہاس عبداللہ فضل طیب عارف محمد سلیمان محمد طحہ علی عثمان ثاقب خان عبید شاہ محمد سلمان، شعیب اختر اور علی شبیر شامل ہیں پی سی بی پیٹرنز الیون کی ٹیم مینجمنٹ میں اعجاز احمد جونیئر ہیڈ کوچ، رفعت اللہ بیٹنگ کوچ، وقاص لدھا بولنگ کوچ، طلحہ ہاشمی پرفارمنس اینالسٹ، علیم باجوہ فزیو تھراپسٹ اور اسفندیار ٹرینر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں
یہ تین روزہ وارم اپ میچ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے لیے پاکستانی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اہم موقع ہے، جبکہ پی سی بی پیٹرنز الیون کے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں کے خلاف اپنی صلاحیتوں اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.