پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان
اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز کے لیے 23 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 8 سے 20 نومبر تک لاؤس میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان سمیت پانچ ٹیمیں گروپ ڈی میں مدمقابل ہوں گی قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا انتخاب حال ہی میں منعقد ہونے والی پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2026 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان فٹبالرز میں سے کیا گیا ہے ملک بھر سے کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کی پی ایف ایف کے مطابق اس میرٹ پر مبنی انتخاب کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے مواقع فراہم کرنا ہے ہیڈ کوچ محمد حبیب کی زیر نگرانی پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم گروپ ڈی میں ایران، اردن، میزبان لاؤس اور سری لنکا کے خلاف مقابلوں میں حصہ لے گی قومی ٹیم ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ 2027 کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرے گی۔23 رکنی اسکواڈ میں تین گول کیپرز آٹھ ڈیفنڈرز سات مڈفیلڈرز اور پانچ فارورڈز شامل ہیں گول کیپرز میں سمر رزاق ولی اللہ اور احسن اللہ ڈیفنڈرز میں ندیم حسین حمزہ خان محمد حماد سید منظر شاہ مبشر شاہ محمد اویس حسنین علی اور محسن امین شامل ہیں مڈفیلڈرز میں عبدالصمد ارسلان فریدی، محمد خلیل اللہ محمد عماد سرور، محمد انیس باری داد اور عیسیٰ خان جبکہ فارورڈز میں محمد رفیع محمد موسیٰ محمد شہزاد حضرت عباس اور حارث خان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے نوجوان شاہین اب قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بعد براعظمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں، جہاں ان کی نظریں شاندار کارکردگی دکھانے اور ایشین کپ 2027 میں جگہ بنانے پر مرکوز ہوں گی