پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچوں روز شائقین 200 روپے میں میچ دیکھ سکیں گے پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ 6 نومبر کو دوپہر 2 بجے سے دستیاب ہوں گے شائقین کرکٹ مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خرید سکیں گے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا پی سی بی کے مطابق میچ کے پانچوں روز کے لیے جنرل فرسٹ کلاس پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پی سی بی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 800 روپے فی دن ہوگی اسی طرح پلاٹینم باکس میں نشست کے لیے فی کس یومیہ 8 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا تاہم لاہور ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.