پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اسکولوں میں ہاکی کے فروغ کے لیے اہم اقدام

ضلع بنوں کے رجسٹرڈ اسکولوں میں جدید ہاکی کٹس تقسیم نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی کھیل ہاکی کو اسکول کی سطح پر دوبارہ فروغ دینے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ضلع بنوں کے اسکولوں میں ہاکی کٹس اور کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں وزارت بین الصوبائی رابطہ آئی پی سی کے آفیسر شریف اللہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندگان محکمہ اسکول ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران متعلقہ اسکولوں کے اساتذہ (پی ای ٹیز) اور طلباء نے شرکت کی اس موقع پر ضلع بنوں کے رجسٹرڈ اسکولوں کو جدید ہاکی کٹس اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اس اقدام کا بنیادی مقصد اسکولوں کے بچوں کو معیاری کھیلوں کا سامان مہیا کرنا گراس روٹ لیول پر ہاکی کو فروغ دینا اور تعلیمی اداروں کے ذریعے قومی کھیل کی بنیاد مضبوط بنانا ہے اس پروگرام کے تحت اسکولوں سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے تقریب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام رجسٹرڈ اسکولوں کے نمائندگان اور طلباء نے شرکت کی اور ہاکی کٹس وصول کیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اس اقدام کو ملک میں قومی کھیل کی بحالی اور ہاکی کے سنہری دور کی واپسی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.