گورنر پنجاب اور چینی قونصل جنرل نے رتوال فری ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا انتظامی، طبی اور آپریشنل اخراجات ہلالِ احمر پنجاب برانچ برداشت کرے گی،میاں محمد حنیف
فتح جنگ (پی پی اے)گورنر پنجاب و صدر پاکستان ہلالِ احمر پنجاب برانچ سردار سلیم حیدر خان اور عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل مسٹر سن یان نے ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے دور افتادہ علاقے رتوال میں پاکستان ہلالِ احمر کی فری ڈسپنسری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے وژن کے تحت چیئرمین ہلالِ احمر پنجاب میاں محمد حنیف ستارۂ امتیاز صوبے کے محروم علاقوں میں فری ڈسپنسریوں کے نیٹ ورک کو وسعت دے رہے ہیں تاکہ بنیادی طبی سہولیات ہر ضرورت مند شہری تک پہنچ سکیں. افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہلالِ احمر کی اولین ترجیح ہے۔ دور دراز علاقوں میں ان ڈسپنسریوں کا قیام صحت عامہ کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے، جس سے مقامی آبادی کو بروقت علاج میسر آئے گاتقریب میں ہلالِ احمر پنجاب کے سیکرٹری راؤ ذکا الرحمٰن اعلیٰ حکام مقامی انتظامیہ معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی