پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی، اسلام آباد میں آزاد کشمیر انتخابات کی تیاریاں مکمل 2 اگست کو راولپنڈی اسلام آباد میں آزاد کشمیر کی 3 مہاجر نشستوں پر پولنگ ہوگی

اسلام آباد (پی پی اے) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 2 اگست کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں مہاجرین کی تین نشستوں پر پولنگ ہوگی ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مطابق ان نشستوں میں ایل اے 43 ویلی 4 ایل اے 44 ویلی 5 اور ایل اے 39 جموں 6 شامل ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 43 ویلی 4 میں 12، ایل اے 44 ویلی 5 میں 8 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں 14 امیدوار مدِمقابل ہیں ایل اے 43 ویلی 4 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ، مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون اور استحکام پاکستان پارٹی کے حمزہ مجید بزمی نمایاں امیدوار ہیں ایل اے 44 ویلی 5 میں مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد راشد اسلام جماعت اسلامی کے حنیف منظور ڈار اور مسلم کانفرنس کی مہر النساء انتخابی میدان میں ہیں ایل اے 39 جموں 6 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق استحکام پاکستان پارٹی کے محمد طاہر کھوکھر سمیت دیگر امیدوار قسمت آزما رہے ہیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 43 ویلی 4 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 ہزار 346 ایل اے 44 ویلی 5 میں 6 ہزار 996 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں تقریباً 37 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 39 جموں 6 کے انتخابی حلقے میں چکوال جہلم اٹک پشاور اور تلہ گنگ کے مہاجر ووٹرز شامل ہیں. پولنگ کے لیے ایل اے 43 ویلی 4 میں 10 ایل اے 44 ویلی 5 میں 27 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں 155 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی پرامن ماحول میں استعمال کر سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.