پاکستان اوور 60 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کینیڈا روانہ ہوگئی چودہ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ نو اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گا
کراچی (پی پی اے) پاکستان کی 60 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں پر مشتمل اوور 60 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے کینیڈا روانہ ہوگئی ٹورنامنٹ 9 سے 23 اگست تک مسی ساگا میں کھیلا جائے گا۔جس میں دنیا بھر کی 14 ٹیمیں حصہ لیں گی ورلڈ کپ میں پاکستان آسٹریلیا بھارت جنوبی افریقہ انگلینڈ نیوزی لینڈ۔سری لنکا ویسٹ انڈیز امریکہ زمبابوے کینیڈا ویلز سکاٹ لینڈ اور آئی ایم سی ایمرجنگ الیون کی ٹیمیں شریک ہوں گی اس موقع پر کراچی جمخانہ کلب میں قومی ٹیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے وزیر محنت افرادی قوت و سماجی تحفظ سعید غنی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا کہ اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی پوری قوم کے لیے اعزاز ہے اور وہ ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ٹیم کے کپتان فواد اعجاز خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ٹیم ایک بار پھر ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے 2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والا اوور 60 ورلڈ کپ جیتا تھا. فواد اعجاز خان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سید مظہر حسین نائب کپتان ہوں گے۔ اسکواڈ میں سابق پاکستانی ٹیسٹ و ون ڈے کرکٹر ساجد علی بھی شامل ہیں جنہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کر رکھی ہے
پاکستان اپنا پہلا میچ 9 اگست کو ویلز دوسرا 10 اگست کو آئی ایم سی ایمرجنگ الیون تیسرا 13 اگست کو سری لنکا چوتھا 17 اگست کو میزبان کینیڈا پانچواں 18 اگست کو جنوبی افریقہ جبکہ آخری گروپ میچ 20 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا سیمی فائنلز 21 اگست اور فائنل 23 اگست کو منعقد ہوگ