پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ویمنز ایشیا کپ شیڈول جاری پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل پاکستان بھارت ٹاکرا پانچ ستمبر کو ٹورنامنٹ اٹھائیس اگست سے دبئی میں شروع ہوگا

لاہور (پی پی اے) ایشین کرکٹ کونسل اے سی سی نے ویمنز ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا اے سی سی کے مطابق گروپ اے میں پاکستان بھارت تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ چائنا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا بنگلادیش متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کو رکھا گیا ہے گروپ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی مقابلہ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر کو جبکہ فائنل 13 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.