وزیر دفاع سے آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی
اسلام آباد (پی پی اے) وزیر دفاع سے آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی وزیر دفاع نے سفیر خضر فرہادوف کی مدتِ سفارت کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ملاقات میں فریقین نے بالخصوص دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر دفاع نے معزز سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا