آرمینیا کے یوم آزادی پر صدر آصف علی زرداری کی مبارکباد
اسلام آباد (پی پی اے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی کے موقع پر آرمینیا کی حکومت اور عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی ہے صدارتی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے صدر آرمینیا واہگن خاچاتوریان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اور آرمینیا نے اپنے دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ اگست میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد پاکستان اور آرمینیا کے تعلقات مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے عوام کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو وسعت دیں گے