پاکستان مارچ 2027 میں 14ویں ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد (پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 14ویں ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منگل کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مارچ 2027 میں 14ویں ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا نائب وزیراعظم نے کھیلوں سے متعلق اہم امور کی مؤثر نگرانی کے لیے مختلف ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی جن میں مالیاتی امور، انفراسٹرکچر کی تعمیر و اپ گریڈیشن کھلاڑیوں کی تربیت و تیاری اور لاجسٹک انتظامات شامل ہیں اسحاق ڈار نے بروقت منصوبہ بندی اور تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان قریبی رابطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کو کھیلوں کے مقابلوں کی بہترین معیار کے مطابق میزبانی یقینی بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ 14ویں ساوتھ ایشین گیمز پاکستان کے لیے اپنی کھیلوں کی صلاحیت مہمان نوازی اور انتظامی استعداد کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا اہم موقع ہیں ان کھیلوں کے ذریعے دنیا کو امن دوستی خیرسگالی اور ہم آہنگی کا پیغام بھی دیا جا سکتا ہے اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ وزارت خزانہ کے حکام اور پنجاب و خیبر پختونخوا حکومتوں کے نمائندگان نے شرکت کی