پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

تھائی سکول آف فارسٹ میں 200 اہلکاروں کی 98ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ خیبر پختونخوا میں 14 لاکھ کے ہدف سے بڑھ کر 17 لاکھ 92 ہزار پودے لگائے گئے

اسلام آباد (پی پی اے) تھائی سکول آف فارسٹ میں 98ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تربیت مکمل کرنے والے 200 اہلکاروں نے مارچ پاسٹ کیا۔ تقریب میں صوبائی مشیر جنگلات پیر مصور خان محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی مشیر جنگلات نے بتایا کہ 14 اگست کے موقع پر صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں 14 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم محکمہ جنگلات مختلف تنظیموں اور عوام کے تعاون سے 90 ہزار افراد نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور ہدف سے بڑھ کر 17 لاکھ 92 ہزار پودے لگائے گئے پرنسپل و کنزرویٹر فارسٹ طارق شاہ نے بتایا کہ تھائی سکول آف فارسٹ محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاروں کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اب تک 4 ہزار سے زائد فارسٹ افسران و اہلکار یہاں سے تربیت حاصل کر چکے ہیں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران تربیت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.