پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

عائشہ ظفر کی دھواں دار نصف سنچری انکریڈیبلز نے ویمنز سپر تھری ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

وارئیرز کو 39 رنز سے شکست عائشہ ظفر پلیئر آف دی میچ قرار فائنل میں جگہ پہلے ہی پکی کرچکی ہے

فیصل آباد (پی پی اے) پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی 20 ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں انکریڈیبلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وارئیرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں عائشہ ظفر نے دھواں دار نصف سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں انکریڈیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے عائشہ ظفر نے صرف 25 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان گل فیروزہ نے 50 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ وارئیرز کی جانب سے حمنہ بلال نے دو وکٹیں حاصل کیں 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وارئیرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا سکی۔ صدف شمس نے 38 اور ایمن فاطمہ نے 36 رنز کی اننگز کھیلی تاہم دونوں کی کوششیں ٹیم کو کامیابی دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئیں انکریڈیبلز کی جانب سے پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹرز امِ ہانی اور وحیدہ اختر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں اس کامیابی کے ساتھ انکریڈیبلز نے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کرلی جبکہ وارئیرز کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔ ٹورنامنٹ کا اگلا میچ جمعرات 5 نومبر کو اسی اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں وارئیرز اور چیمپئنز کے درمیان کھیلا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.