پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

صحافی رمضان مغل کیوبن سفارتخانہ کے اعزازی مشیر مقرر ،

پاکستان اور کیوبا کے تعلقات کے فروغ کے لیے نئی ذمہ داری سنبھالنے پر ہر مکتبہ فکر کی مبارکباد

اسلام آباد (پی پی اے) سینیئر صحافی،ڈپلومیٹک فوٹو جرنلزم کا بڑا نام رمضان مغل کو کیوبا کے سفارت خانہ میں عوامی روابط رابطہ کاری اور پاکستان و کیوبا کے درمیان تعلیمی سیاحتی ثقافتی معاشی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے اعزازی مشیر مقرر کیا گیا ہے
ان کی ذمہ داریوں میں دونوں ممالک کے درمیان عوامی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا تعلیمی و سیاحتی تعاون کو فروغ دینا اور معاشی و تجارتی تعلقات میں وسعت کے لیے اقدامات کرنا شامل ہے۔اس اعزاز پر رمضان مغل کا کہنا تھا کہ کیوبا کیریبین اور شمالی امریکہ کا ایک اہم ملک ہے جس نے 2005 کے تباہ کن زلزلے کے دوران پاکستان کی بھرپور مدد کی انہوں نے کہا کہ کیوبا کے سینکڑوں ڈاکٹروں نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں زلزلہt متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جسے متاثرہ علاقوں کے لوگ آج بھی قدر کی نگاہ سے یاد کرتے ہیں رمضان مغل نے کہا کہ کیوبا کے اسلام آباد میں سفیر ڈومین کورڈیروٹورس کی قیادت میں پاکستان میں ہر طبقہ فکر سے روابط قائم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا رمضان مغل کو ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں بطور صحافی دو دہائیوں پر محیط تجربہ حاصل ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.