راولپنڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی اور ایجنسی 21 کے مابین شہر کی خوبصورتی کے لیے معاہدہ لیاقت باغ پی ایچ اے راولپنڈی آفس میں کیا گیا۔معاہدے کے تحت ایجنسی 21 شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے پی ایچ اے راولپنڈی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کہا کہ شہر کے تما م پارکس، بس سٹینڈزاور میٹرو اسٹیشنز کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔سرکاری عمارات کی دیواروں پر قومی ہیروز کی تصویریں بھی اویزا ں کی جائیں گی جس کا مقصد نوجوان نسل کو ہمارے ہیروز کی قربانیوں کے اگاہی فراہم کی جاسکے اور ان کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔مزید بات کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی نے کہا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پنجاب کو سرسبز و صاف بنائیں گے اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔