جاپان (پی پی اے)جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن کے میچ میں ملائیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا پاکستان نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلا گول عزیر احمد نے اسکور کیا قومی ٹیم کے لیے دوسرا گول حیدر آسام نے پینلٹی اسٹروک پر کیا جبکہ تیسرا اور آخری گول عدیل نے کرکے فتح کو یقینی بنا دیا پاکستانی ٹیم نے پورے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دفاعی لائن نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی جس کے باعث ملائیشیا کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی یاد رہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد تیسری پوزیشن کے میچ میں پہنچا تھا تاہم قومی ٹیم نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے ایونٹ کا اختتام کانسی کے تمغے کے ساتھ کیا