پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نصف سنچری بنا کر پویلین واپس

طیب عارف کے 57 رنز بابر اعظم کی ففٹی محمد طحہ کریز پر موجود

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوسرے سیشن میں 34.5 اوورز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ وہ اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر کوسال مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے
اذان اویس نے 50 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 30 رنز اسکور کیے تاہم وہ ملان رتنائیکے کی گیند پر کوسال مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ دلشان مدوشنکا کی گیند پر کوسال مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے ڈیبیو کرنے والے محمد طحہ 52 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں پاکستان کی پہلی وکٹ 86 رنز پر اذان اویس دوسری وکٹ 90 رنز پر طیب عارف اور تیسری وکٹ 159 رنز پر بابر اعظم کی گری سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو، ملان رتنائیکے اور دلشان مدوشنکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فرنینڈو نے 8 اوورز میں 43 رتنائیکے نے 8 اوورز میں 18 جبکہ مدوشنکا نے 10.5 اوورز میں 60 رنز دیے لاہیرو کمارا نے 8 اوورز میں 36 رنز دیے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے طیب عارف، محمد طحہ عرفات منہاس اور ثاقب خان ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں پاکستان کی قیادت بابر اعظم جبکہ سری لنکن ٹیم کی کپتانی کوسال مینڈس کر رہے ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے

Comments (0)
Add Comment