ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے ٹی20 کرکٹ ایونٹ کے شیڈول اور فارمیٹ کی باضابطہ تصدیق کر دی

  1. اسلام آباد (پی پی اے) جاپان میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے ٹی20 کرکٹ ایونٹ کے شیڈول اور فارمیٹ کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے کرکٹ مقابلے 24 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے جن میں ایشیا کی 10 ٹیمیں شرکت کریں گی ایونٹ میں پاکستان بھارت بنگلہ دیش سری لنکا افغانستان جاپان نیپال ملائیشیا ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی اعلان کردہ فارمیٹ کے مطابق سرفہرست چھ سیڈڈ ٹیمیں براہِ راست کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ باقی چار ٹیمیں ابتدائی مرحلے میں مدمقابل ہوں گی ابتدائی مرحلے سے کامیاب ہونے والی دو ٹیمیں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل کریں گی جس کے بعد ایونٹ ناک آؤٹ بنیادوں پر آگے بڑھے گا سیمی فائنلز کے بعد کانسی اور سونے کے تمغوں کے لیے فیصلہ کن مقابلے 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جہاں ایشین گیمز ٹی20 کرکٹ کے نئے چیمپئن کا تاج سجانے والی ٹیم کا فیصلہ ہوگا ایشین گیمز میں کرکٹ کی شمولیت سے ایشیائی شائقین کو ایک بار پھر پاکستان اور بھارت سمیت خطے کی بڑی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا
Comments (0)
Add Comment