ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کو ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا

لاہور(پی پی اے)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے عیدالاضحی صفائی آپریشن 2026 کے دوران شاندار کارکردگی بہترین انتظامات اور صفائی کے مثالی اقدامات پر منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کو ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر دین سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی صفائی آپریشن کے دوران راولپنڈی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور رانا ساجد صفدر کی قیادت میں ادارے نے عوام کو مثالی صفائی سہولیات فراہم کیں جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر دین نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے مقاصد کے حصول میں راولپنڈی کی ٹیم نے نمایاں کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں بروقت آلائشیں اٹھانے شکایات کے فوری ازالے اور فیلڈ آپریشنز کی مؤثر نگرانی نے راولپنڈی کو نمایاں اضلاع میں شامل کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کارکردگی آئندہ بھی برقرار رکھی جائے گی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے تمام افسران سپروائزرز ورکرز اور فیلڈ سٹاف کی دن رات محنت کا اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی صفائی آپریشن کی کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات صوبائی وزیر بلدیات کی سرپرستی اور پوری ٹیم کے جذبہ خدمت کا نتیجہ ہے

Comments (0)
Add Comment