اسلام آباد (پی پی اے) محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور شہریوں کی سہولت کیلئے اسلام آباد پولیس متحرک آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ موثر سکیورٹی ٹریفک مینجمنٹ روٹ پلاننگ اور ادارہ جاتی کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اور دیگر سینئر پولیس افسران موجود تھے اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلے میں قبل از وقت دیے گئے ٹاسکس پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں جاری انتظامات کا معائنہ کیا گیا آئی جی اسلام آباد نے افسران سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ٹریفک مینجمنٹ روٹ پلاننگ ادارہ جاتی رابطہ کاری اور عوامی سہولت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کرتے ہوئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کی جان و مال کا تحفظ بلا تعطل ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات ہیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام منصوبہ بندی زمینی حقائق اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی جائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ روٹ پلاننگ اور مختلف اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن ہر سطح پر مثالی ہونی چاہیے تاکہ جلوسوں مجالس اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور جوان اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں پیشہ ورانہ مہارت جذبے اور بھرپور محنت کا مظاہرہ کریں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے حساس مقامات کی نگرانی مزید موثر بنائی جائے اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے اجلاس میں محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کی تعیناتی ٹریفک کے متبادل راستوں سکیورٹی انتظامات ایمرجنسی ریسپانس اور ادارہ جاتی تعاون کے مختلف پہلووں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دن رات ایک کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں تاکہ محرم الحرام کے تمام اجتماعات اور مذہبی سرگرمیاں پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہو سکی